Saturday, July 31, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

امریکا میں موسم بہار شروع، برفباری کا سلسلہ نہ تھما

امریکا میں موسم بہار شروع، برفباری کا سلسلہ نہ تھما
March 21, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا میں موسم بہار شروع ہو گیا مگر شدید برفباری کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ شدید برفباری سے سینکڑوں پروازیں منسوخ ہوئیں۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی اور میری لینڈ میں شدید برف باری کے بعد سرد طوفانی موسم کا یہ سلسلہ نیو یارک میٹروپولٹن کے علاقوں تک پھیل چکا ہے جہاں چھہ انچ تک برف پڑی۔ توقع کی جا رہی تھی کہ موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی برفباری تھم جائے گی لیکن ایسا نہ ہو پایا۔ گزشتہ روز بھی  برفباری سے ایک ہزار کے قریب پروازیں منسوخ ہوئیں۔ فلا ڈلفیا اور واشنگٹن کے ہوائی اڈے سب سے زیادہ متاثر ہوئے جبکہ اسکولوں میں بچوں کو چھٹی بھی دے دی گئی۔