Sunday, September 25, 2022

امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگائی جائے : ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگائی جائے : ڈونلڈ ٹرمپ
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) امریکی صدارتی انتخاب کیلئے ریپبلکن پارٹی کی نامزدگی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسلمانوں کےخلاف اپنے خبیث باطن کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے امریکا میں داخل ہونے پر پابندی لگائی جانی چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق اپنی انتخابی مہم کے دوران ان کا کہنا تھا جب تک امریکی نمائندے اس بات کا پتہ نہیں لگا لیتے کہ آخر ہو کیا رہا ہے تمام مسلمانوں کیلئے امریکا کے دروازے بند کردینے چاہئیں۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ یہ پابندی امریکا مین مقیم مسلمانوں کیلئے نہیں ہونی چاہئے کیونکہ ان میں سے بہت سے اس کے دوست ہیں اور انتہائی اچھے افراد ہیں۔ ٹرمپ نے اس سے پہلے مسلمانوں کی مساجد میں نگرانی اور ان کے بارے میں معلومات کا ڈیٹا بیس قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا مسلمان امریکیوں سے ناقابل بیان حد تک نفرت کرتے ہیں۔ امریکیوں کو پتہ لگانا چاہئے کہ ایسا کیوں ہے اور جب تک امریکا اس بات کا تعین نہیں کر لیتا کہ یہ خطرہ اور نفرت کس حد تک کارگر ہے‘ مسلمان چاہے وہ سیاح ہی کیوں نہ ہوں داخلے پر پابندی لگا دینی چاہئے۔