Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکا میں مجسمہ سازوں کا کمال، مکھن سے گائے، ٹرافی اور میئر کے مجسمے بنا ڈالے، دو ہزارپاونڈ مکھن کا استعمال

امریکا میں مجسمہ سازوں کا کمال، مکھن سے گائے، ٹرافی اور میئر کے مجسمے بنا ڈالے، دو ہزارپاونڈ مکھن کا استعمال
July 29, 2015
اوہائیو (ویب ڈیسک) امریکا میں مجسمہ سازوں نے انوکھا کارنامہ سرانجام دے ڈالا۔ ہزاروں پاؤنڈ مکھن سے گائے کا مجسمہ بنا دیا۔ امریکی ریاست اوہائیو میں پہلی بار گائے، بچھڑے، شہر کے میئر اور اوہائیو کی طرف سے جیتی گئی ٹرافی کے مجسموں کی نمائش کی گئی جنہیں مجسمہ سازوں نے خالص مکھن سے تیار کیا ہے۔ مجسموں کی تیاری میں دو ہزار پاؤنڈ مکھن اور پانچ سو گھنٹے لگے جس میں چار مجسمہ سازوں نے حصہ لیا۔ مجسموں کو صحیح حالت میں رکھنے کیلئے اسے شیشے کے ریفریجریٹر کیس میں رکھا گیا ہے۔ مجسموں کو بارہ روزہ میلے میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔