Saturday, October 1, 2022

امریکا میں شدید طوفان نے تباہی مچا دی، ریاست ٹینیسی میں 25 افراد ہلاک

امریکا میں شدید طوفان نے تباہی مچا دی، ریاست ٹینیسی میں 25 افراد ہلاک
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں شدید طوفان نے تباہی مچا دی۔ ریاست ٹینیسی میں 25 افراد ہلاک اور 48 عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ طوفانی بگولوں سے درخت اور کھمبے اکھڑ گئے۔ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیشویلے اور وسطی علاقوں میں شدید طوفانوں اور ہوائی بگولوں نے سب کچھ تہس نہس کر دیا۔ متعدد افراد ہلاک اور درجنوں مکانات تباہ ہو گئے جبکہ ہزاروں گھروں کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔ متعلقہ محکموں کے مطابق گزشتہ رات 11 بجے سے لے کر آدھی رات 2 بجے تک کم از کم تین طوفانی بگولے دیکھنے میں آئے۔ اس دوران درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے جو مقامی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں۔