Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکا میں شدید سردی ، کئی ریاستوں میں 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

امریکا میں شدید سردی ، کئی ریاستوں میں 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
February 2, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) دنیا بھر میں ٹھنڈ ڈیرے ڈالے ہوئے ہے ، امریکا میں شدید سردی ، کئی ریاستوں میں 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔  خون جما دینے والی شدید سردی کی لہر  سے امرکا میں ہلاکتوں کی تعداد 23 ہو گئی ۔ دوسری جانب برطانیہ اور کینیڈا میں برفباری نے نظام زندگی درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے ۔برفانی طوفان نے لوگوں کی مشکلات میں بھی اضافہ کر رکھا ہے۔ امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفباری سے ہرسو سفیدی چھا گئی، یخ  بستہ ہوائیں چلنے سے نظام زندگی متاثر ہے۔ برفانی ہواؤں نے سب جما دیا ،کئی شہروں میں پارہ منفی 45 تک گرگیا ۔ موسم کی سختی فضائی آمدورفت پر بھی اثر انداز ہوئی جس کے باعث 2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ٹرنک روڈ پر سو گاڑیاں برف میں پھنس گئیں جہاں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوج کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ادھر  کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے شہر ٹورنٹو میں بھی سرد موسم شدت اختیار کر گیا،پارہ منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے ۔ برفباری کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے ۔تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ برطانیہ  میں  بھی برفباری کا طوفان شدت اختیار کر چکا ہے جس کے بعد پروازیں اور ٹرینوں کی آمد و رفت بھی منسوخ کردی گئی ہے۔