Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکا میں شدید سردی،درجہ حرارت منفی 46 ڈگری تک گرنے کاامکان

امریکا میں شدید سردی،درجہ حرارت منفی 46 ڈگری تک گرنے کاامکان
January 31, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز) امریکا میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے ، امریکی محکمہ موسمیات کےمطابق سردی کی حالیہ لہر شمالی قطب کے گرد جمع اس سرد ہوا کا نتیجہ ہے جس کا زور ٹوٹنے کے باعث وہ امریکا کے جنوبی علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہے۔ دوسری جانب سردی میں اضافے کے بعد مزید 3 شہری ہلاک ہوگئے، ہلاکتوں کی تعداد 8 بتائی جارہی ہے۔ رواں ہفتے  درجہ حرارت منفی 46 ڈگری تک گرسکتاہے۔ امریکامیں خون جمادینے والی سردی کے کے باعث  شکاگو میں ریکارڈسردی کا ہائی الرٹ جاری  کر دی اگیا ہے ۔ امریکی محکمہ موسمیات  کے مطابق اتنے سرد موسم میں 10 منٹ تک گھر سے باہر رہنے کے نتیجے میں فراسٹ بائٹ کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ شکاگو میں بھی سردی کی حالیہ لہر اتنی شدید ہے کہ جس کا شاید یہاں کے رہائشیوں نے تاریخ میں کبھی سامنا نہیں کیا ہو گا۔ شکاگو میں اس سے قبل کم از کم درجۂ حرارت1985ء میں منفی 33 ڈگری  ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مِڈویسٹ اورگریٹ لیکس میں سب سےزیادہ برفباری ہوگی،جس کی وجہ سے سفرکرنا پُرخطریاناممکن ہوجائےگا۔ ویدر سروس نے ریاست وسکانسن میں دو فٹ جبکہ الی نوائے میں چھ انچ تک برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ سردی کی لہر کی زد میں آنے والے کئی شہروں کی انتظامیہ نے بے گھر افراد کے لیے عارضی شیلٹرز قائم کردیے ہیں جب کہ متاثرہ شہروں میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔امریکا میں اب تک دو ہزار سے زائد پروازیں بھی منسوخ ہو چکی ہیں۔ دوسری جانب  فرانس ، جرمنی ، اسپین اور پرتگال میں بھی  سردی نے معمولات زندگی متاثر کر رکھے ہیں ۔ خبرایجنسی کے مطابق فرانس میں  برفباری سے معمولات زندگی شدید متاثر ہواہے۔ جبکہ فرانسیسی محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اورنج وارننگ جاری کردی ہے۔  شمالی علاقوں میں 15 سینٹی میٹرتک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادھر جرمنی، اسپین اور پرتگال میں بھی برفباری کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی  گئی ہے۔ جس کے باعث عوام کو غیر ضروری سفر سے پرہیز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام نے جرمنی میں  ایک انچ تک برف پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔