Thursday, September 29, 2022

امریکا میں سجا فری اسٹائل سنو بورڈنگ ورلڈکپ کارنگارنگ میلہ

امریکا میں سجا فری اسٹائل سنو بورڈنگ ورلڈکپ کارنگارنگ میلہ

کیلی فورنیا (92 نیوز) امریکا میں سجا فری اسٹائل سنو بورڈنگ ورلڈ کپ کا رنگا رنگ میلہ، کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس سے دیکھنے والوں کے دل جیت لئے۔

 امریکا میں ہوئے فری اسٹائل سنو بورڈنگ ورلڈ کپ میں شاندار مقابلے ، ایونٹ میں دنیا بھر سے شامل ماہر کھلاڑیوں نے برف پوش ٹریک پر خوب مہارت دکھائی۔

 خواتین کے ایونٹ میں جاپان کا پلڑا بھاری رہا، ریرا وبیچی  نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مردوں کی کٹیگری میں بھی سنسنی خیز مقابلہ ہوا، جس میں ناروے کے مونز روز لینڈ  سب پر بازی لے گئے۔