Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکا میں خاتون نے گاڑی وائٹ ہاؤس کے سکیورٹی بیریئر سے ٹکرا دی

امریکا میں خاتون نے گاڑی وائٹ ہاؤس کے سکیورٹی بیریئر سے ٹکرا دی
February 24, 2018

واشنگٹن (92 نیوز) صدارتی محل وائٹ ہاؤس کے باہر ایک خاتون نے مسافر وین سکیورٹی بیریئر سے ٹکرا دی ۔ واقعے کے فوری بعد وائٹ ہاؤس کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا اور آسٹریلیوی وزیر اعظم اور امریکی صدر کی پریس کانفرنس کی کوریج کیلئے موجود ملکی و غیر ملکی صحافیوں کو ایک کمرے میں بند کر دیا گیا ۔
امریکی میڈیا کے مطابق گاڑی سکیورٹی بیریئر سے ٹکرانے والی مشکوک خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ۔ خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ امریکی خفیہ ایجنسی گرفتار خاتون سے تفتیش کر رہی ہے ۔