Saturday, September 24, 2022

امریکا میں خاتون جج کے گھر پر فائرنگ، بیٹا جاں بحق، شوہر زخمی

امریکا میں خاتون جج کے گھر پر فائرنگ، بیٹا جاں بحق، شوہر زخمی

نیو یارک ( 92 نیوز) امریکا میں مسلح شخص  نے وفاقی خاتون جج کے گھر پر حملہ کر دیا، حملہ آور نے جج کے بیٹے کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ  سے  شوہر شدید زخمی ہو گیا۔وفاقی جج ایسٹر سالاس حملے میں محفوظ رہیں۔

حملہ آور ڈلیوری ڈرائیور کا یونیفارم پہنے وفاقی  جج کی رہائش گاہ پہنچا اور دروازے پر دستک دی ، خاتون جج کے 20 سالہ بیٹے نے دروازہ کھولا تو حملہ آور نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

حملہ آور نے جج کے شوہر پر بھی کئی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ ایف بی آئی نے تصدیق کی ہے کہ خاتون جج اس حملے میں محفوظ رہی ہیں۔

جج ایسٹر سالاس کو ماضی میں بھی دھمکیاں موصول ہوتی رہی ہیں۔