Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکا میں جیمز ٹاؤن کی پہلی نو آبادیاتی کے بانیوں کی  باقیات دریافت، ان افراد کی نعشیں جیمز ٹاؤن کے پہلے گرجا گھر سے ملیں

امریکا میں جیمز ٹاؤن کی پہلی نو آبادیاتی کے بانیوں کی  باقیات دریافت، ان افراد کی نعشیں جیمز ٹاؤن کے پہلے گرجا گھر سے ملیں
July 29, 2015
جیمزٹائون (ویب ڈیسک) امریکی ماہرین آثار قدیمہ چار سو سال پہلے جیمز ٹاؤن کی انگریز نوآبادیاتی کے چار بانیوں کی باقیات دریافت کر کے ان کی شناخت کا کھوج لگانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ان انگریز آبادکاروں کا کھوج امریکا کے سمتھ سونین میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے ماہرین آثار قدیمہ اور سائنسدانوں نے لگایا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی باقیات کا ملنا نہایت اہم دریافت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان قبروں کی تلاش سے امریکا میں آبسنے والے انگریزوں کے عام رہن سہن اور طرز بودوباش  کا بھی علم ہو سکے گا۔ ان افراد کی باقیات جیمز ٹاؤن میں تعمیر ہونے والے پہلے گرجا گھر سے ملی ہیں جن کے نام رابرٹ ہنٹ، سرفردی نیندو وائن مین، کیپٹن گیبرئیل آرچر اور کیپٹن ولیم ویسٹ ہیں، ان میں ایک شخص کا قد صرف پانچ فٹ پانچ انچ ہے اور اس کے دونوں بازو بھی غائب ہیں۔ یہ افراد سولہ سو سات کے قریب نئی دنیا میں آنے والے پہلے تین جہازوں میں سے کسی ایک میں سوار ہو کر یہاں پہنچے تھے۔