Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکا میں بگولوں کا طوفان، سات افراد ہلاک، متعدد زخمی، طوفانی ہوائیں، درجنوں عمارتیں تباہ، کئی ریاستوں میں خطرناک طوفان کی پیشگوئی

امریکا میں بگولوں کا طوفان، سات افراد ہلاک، متعدد زخمی، طوفانی ہوائیں، درجنوں عمارتیں تباہ، کئی ریاستوں میں خطرناک طوفان کی پیشگوئی
December 24, 2015
آرکنساس (ویب ڈیسک) امریکا میں بگولوں کے طوفان سے سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ تیز ہواؤں سے بجلی کا نظام درہم برہم اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ محکمہ موسمیات نے طوفان کو انتہائی خطرناک قرار دے دیا ہے۔ تیزہواؤں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔ امریکی ریاست انڈیانا اور مسی سپی میں بگولوں نے تین افراد کی جان لے لی۔ ریاست آرکنساس میں تیر ہوا کی وجہ سے درخت گرنے سے نوجوان ہلاک ہو گیا۔ طوفان کے باعث شمال مشرقی ریاست کے ایک چھوٹے ایئرپورٹ پر کئی جہاز الٹ گئے اور متعدد افراد بھی زخمی ہوئے۔ طوفانوں کی پیشں گوئی کے مرکز کے مطابق اوکلاہاما میں صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔ دوسری جانب کینٹکی، ایلاباما، انڈیانا اور الینوئے میں کرسمس سے پہلے خراب موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔