Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکا : ماں دو سالہ بیٹے کے ہاتھوں قتل

امریکا : ماں دو سالہ بیٹے کے ہاتھوں قتل
April 29, 2016
ملواکی(ویب ڈیسک)امریکا میں دو سالہ بیٹے  نے ماں کو گولی ماردی خاتون اپنے دوست کی گاڑی چلارہی تھیں  کہ گاڑی کی پچھلی  سیٹ پر رکھی پستول سے بچے نے گولی چلادی ۔ تفصیلات کےمطابق واقعہ ریاست وسنکونسن کے شہر ملواکی میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پیٹرس پرائس اپنے دوست کی گاڑی چلارہی تھیں جو اس کا سکیورٹی گارڈ بھی تھا ۔ گاڑی کی  پچھلی  سیٹ پر اس کے دوست نے اپنا پستول رکھا ہوا تھا۔دوسالہ بچہ پستول سے کھیل رہا تھا  کہ چانک  گولی  چل گئی جو اس کی ماں کو لگی  اور وہ موقع پر ہلاک ہوگئیں گاڑی میں اس وقت بچے کی نانی اور ماموں بھی موجودتھے ۔