Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکا: عامر اور فریال تقریب میں ایکدوسرے پر نظروں کے تیر برساتے رہے

امریکا: عامر اور فریال تقریب میں ایکدوسرے پر نظروں کے تیر برساتے رہے
December 18, 2016

واشنگٹن (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے اہلیہ فریال کے ہمراہ واشنگٹن میں فنڈ ریزنگ ڈنر میں شرکت کی۔ دونوں ایک دوسرے کو کنکھیوں سے دیکھتے رہے۔ فریال عامر کو دیکھ کر مسکراتی بھی رہیں لیکن اس مسکراہٹ میں مصنوعی پن دکھائی دیا۔

تفصیلات کے مطابق باکسنگ کے عالمی چیمپین عامر خان اور ان کی اہلیہ نے واشنگٹن میں عامرخان فاؤنڈیشن کے لیے فنڈریزنگ کے لیے ایک عشائیے میں شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں ایک دوسرے کو کنکھیوں سے دیکھتے رہے۔

فریال عامر کو دیکھ کرمسکراتی بھی رہیں لیکن اس مسکراہٹ میں مصنوعی پن دکھائی دیا۔ تقریب کے دوران فریال مخدوم نے زیادہ تر وقت اپنے اہلخانہ کے ساتھ گزارا۔ چیمپئن باکسر عامر خان کا تقریب میں کہنا تھا کہ جوہوا سو ہوا انشاء اللہ ایک دو روز میں معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔

عشائیے میں شریک ایک ننھی بچی نے کہا کہ وہ باکسر بننا چاہتی ہے جس پر عامرنے جواب دیا کہ ان کی بیوی بھی مکے برساتی ہے۔ باکسر ہونے کا سب سے بڑانقصان یہ ہے کہ اہلخانہ سے دوررہنا پڑتا ہے۔ فریال کی سسرالیوں کے ساتھ ان بن کے بعد عامر خان آج کل اپنی اہلیہ کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں اور اس کوشش میں ہیں کہ یہ تنازع جلد حل ہو جائے۔