امریکا طالبان کو مذاکرات پر قائل کرنے کی کوشش کرے گا، مارک ٹونر

امریکا نے طالبان کے نئے امیر کو مذاکرات کی دعوت دیدی۔۔۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے ملا ہیبت اللہ کے پاس مذاکرات کے ذریعے امن کے قیام کا آپشن موجود ہے۔
امریکا کو امید ہے کہ ہیبت اللہ اس آپشن کو اختیار کریں گے لیکن افغان حکومت نے طالبان کو ہتھیار پھینکنے کا مشورہ دے دیا اور کہا کہ انکار کی صورت میں سابق امیر کے انجام کو یاد رکھیں
ملامنصور کے خاتمے کے بعد ملا ہیبت اللہ کے نئے امیر منتخب ہونے پر امریکا کا مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نئی طالبان قیادت کو افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے رضامند کرنے کی کوشش کرے گا۔
مارک ٹونزنے کہا ہے کہ امریکا کو امید ہے کہ نئی طالبان قیادت موقع ضائع نہیں کرے گی۔ ملا ہیبت اللہ کے پاس مذاکرات کے ذریعے امن کے قیام کا آپشن موجود ہے۔ امریکا کو امید ہے کہ ہیبت اللہ اس آپشن کو اختیار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملا ہیبت اللہ کا نام عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل نہیں، ان کے پاس مذاکرات کی طرف آنے کا موقع ہے۔