Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکا سے اتحاد ختم سمجھتے ہیں ، خواجہ آصف

امریکا سے اتحاد ختم سمجھتے ہیں ، خواجہ آصف
January 7, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا سے اتحاد ختم سمجھتے ہیں۔ پاکستان تنہا نہیں، دوسرے اتحادیوں کے آپشن موجود ہیں۔
وزیر خارجہ خواجہ آصف کے امریکی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو کی مزید تفصیلات سامنے آ گئیں۔
خواجہ آصف نے امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اتحادی ایسا سلوک نہیں کرتے جیسا ہمارے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ پاکستان نے 2001 میں امریکا کی افغانستان میں مہم میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی تھی۔ امریکی مہم میں شامل ہونے سے پاکستان میں دہشتگردی نے جنم لیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کیا اور اب امریکا اپنی شکست کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے جب کہ افغان مزاحمت کاروں کے خلاف گئے تو یہ جنگ دوبارہ ہماری سر زمین پر لڑی جائے گی۔