Saturday, July 27, 2024

امریکا دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا معترف ہے: مارک ٹونر

امریکا دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا معترف ہے: مارک ٹونر
April 30, 2016
واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ  امریکا دہشت گردی کیخلاف پاکستانی  کوششوں کا معترف ہے  اور سمجھتا ہے کہ پاکستان کو ایف سولہ طیارے دینے سے دہشت گردی کیخلاف آپریشنوں میں مدد مل رہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ کانگرس کے بعض ارکان کو پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی پر تحفظات  ہیں ،انہوں نے  کہا امریکا دہشت گردی کیخلاف پاکستانی کردار کا معترف ہے اوردہشت گرد گروپوں کو پاکستانیوں کیلئے خطرہ سمجھتی ہے اور یہ کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف بر سر پیکار ہے  پاکستان کو اسلحے  کی فراہمی کےحوالے سے علاقائی سلامتی اور دیگر عوامل کو سامنے رکھا جاتا ہے۔ امریکا سمجھتا ہے کہ پاکستان کو امریکی فوجی امداد سے  نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں استحکام میں مدد ملے گی ، ٹرمپ کے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو دو منٹ میں رہا کرانے کے بیان پرمارک ٹونر نے کہا امریکا یہ معاملہ اعلیٰ ترین سطح پر اٹھا چکا ہے اور پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ شکیل آفریدی سے انسانی سلوک کیا جاتا ہے لیکن امریکا سمجھتا ہے کہ اسے جیل میں  ڈالنا منصفانہ نہیں ۔