Friday, September 30, 2022

امریکا دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کو 500 ملین ڈالر فراہم کرے گا، پینٹاگون

امریکا دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کو 500 ملین ڈالر فراہم کرے گا، پینٹاگون
September 17, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کو 500 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

پینٹاگون کے مطابق سعودی عرب کو فوجی امداد ہیلی کاپٹرز کی مرمت کے لئے دی جائے گی۔ امریکا سعودی عرب کو چنیوک ہیلی کاپٹرز بھی فراہم کرے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے دفاعی معاہدہ کو منظوری کے لئے کانگریس کو بھیج دیا۔