Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکا خطے میں نئے دوست ڈھونڈ رہا ہے تو پاکستان بھی تنہا نہیں، وزیر خارجہ

امریکا خطے میں نئے دوست ڈھونڈ رہا ہے تو پاکستان بھی تنہا نہیں، وزیر خارجہ
September 29, 2018
نیو یارک (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا خطے میں نئے دوست ڈھونڈ رہا ہے تو پاکستان بھی تنہا نہیں۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان بھی امریکا کے ساتھ دوستی چاہتا ہے لیکن استثنائی بنیادوں پر نہیں ۔ ہم چین اور دیگر ملکوں کے ساتھ بھی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں ۔ امریکا ہمارے خطے میں نئے دوست ڈھونڈ رہا ہے، پاکستان بھی خطے میں تنہا نہیں ، آپشن سب کے پاس ہوتے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک بھارت مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں جبکہ  داخلی کرپشن اور غیرملکی قرضے نئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سابق پاکستانی حکومتیں طالبان کی حامی نہیں بلکہ ملکی مفاد کی حمایت کرتی رہیں ۔ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ طالبان کو کس نے تربیت دی تھی ؟۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ داخلی کرپشن کا خاتمہ  اور غیرملکی قرضے  اتارنا  نئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔ پاکستان میں اب تک تعلیم اور صحت میں ضرورت کے مطابق سرمایہ کاری نہِیں کی گئی۔