Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکا: جہاز میں ’’نوٹ7‘‘ کی موجودگی پر خطرے کی گھنٹیاں بج اُٹھیں

امریکا: جہاز میں ’’نوٹ7‘‘ کی موجودگی پر خطرے کی گھنٹیاں بج اُٹھیں
December 26, 2016

سان فرانسسکو (ویب ڈیسک) امریکہ میں دوران پرواز سام سنگ گلیکسی نوٹ سیون کی موجودگی کی اطلاع پر خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی سان فرانسسکو سے بوسٹن جانے والی پرواز 358 پر سوار عملے نے وائی فائی چیک کیا تو اس پر سام سنگ گلیکسی نوٹ سیون کے نام سے ایک مسافر موجود تھا جس پر تھرتھلی مچ گئی۔

یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ امریکی حکام نے حادثات سے بچنے کیلئے مذکورہ فون کے جہاز میں ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

جہاز کے خوفزدہ عملے نے باربار کال چلائی کہ جس مسافر کے پاس بھی نوٹ 7 ہے وہ اس کال کا جواب دیں ورنہ جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ سکتی ہے۔

کئی بار کی کوشش کے بعد بالآخر مسافر پیش ہو گیا اور کہا کہ اس کے پاس نوٹ سیون تو نہیں ہے البتہ اس نے  اپنی ایس ایس آئی ڈی وائرلیس ڈیوائس کا نام تبدیل کر کے ’’سام سنگ گلیکسی نوٹ‘‘  رکھ دیا ہے۔  یہ اصل میں گلیکسی نوٹ 7 نہیں ہے۔ اس کی بات پر جہاز کے عملے اور دیگر مسافروں نے سکھ کا سانس لیا۔