Monday, October 3, 2022

امریکا، جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کے سربراہان کی ملاقات، چین کے بڑھتے اثرورسوخ پر تحفظات کا اظہار

امریکا، جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کے سربراہان کی ملاقات، چین کے بڑھتے اثرورسوخ پر تحفظات کا اظہار
September 25, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا، جاپان، آسٹریلیا اور بھارت کے سربراہان کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ چار ملکی کانفرنس میں چین کے بڑھتے اثرورسوخ اور رویے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

خبرایجنسی کے مطابق جوبائیڈن ،یوشیدی سوگا، اسکارٹ  موریسن اور نریندرمودی کی ویکسین اور ٹیکنالوجی سے متعلق تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ بیجنگ کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔