Friday, September 20, 2024

امریکا تیل اور شپنگ سے متعلق پابندیاں اٹھانے پر رضا مند ہو گیا ، ایران کا دعویٰ

امریکا تیل اور شپنگ سے متعلق پابندیاں اٹھانے پر رضا مند ہو گیا ، ایران کا دعویٰ
June 24, 2021

تہران (92 نیوز) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا تیل اور شپنگ سے متعلق پابندیاں ختم کرنے پر رضامند ہو گیا ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی کے چیف آف سٹاف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق واشنگٹن ویانا مذاکرات کے دوران بڑی رعائت دینے پر آمادہ ہوگیا ہے۔ جوبائیڈن انتظامیہ ٹرمپ دور میں لگائی گئی آئل، شپنگ اور انشورنس سے متعلق پابندیوں کے خاتمے کے معاہدے پر متق ہو گئی ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاوس ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ جب تک تمام باتوں پر اتفاق نہ ہوجائے تب تک کسی ایک معاملے پر رضامندی نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا ویانا مذاکرات میں مرکزی اختلافات پر معاہدے کے مسودے کی تیاری کی کوشش کی گئی تاہم معاہدہ تبی ممکن ہے جب تمام معاملات پر اتفاق ہو جائے۔