Friday, December 1, 2023

امریکا: بیٹری میں آگ لگنے کے واقعات‘ 5لاکھ ہوور بورڈز واپس منگوا لیے گئے

امریکا: بیٹری میں آگ لگنے کے واقعات‘ 5لاکھ ہوور بورڈز واپس منگوا لیے گئے
July 7, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) نت نئی ایجادات کبھی کبھار زحمت بھی بن جاتی ہیں۔ بیٹری میں آگ لگنے کی شکایات پر پانچ لاکھ ہوور بورڈز اسٹورز سے واپس منگوا لیے گئے۔ hover board   تفصیلات کے مطابق امریکا میں کنزیومر پروڈکٹس سیفٹی کمیشن نے الیکٹرک ہوور بورڈز کی بیٹری میں آگ لگنے کے واقعات کا نوٹس لیا تو دس کمپنیوں نے پانچ لاکھ ایک ہزار ہوور بورڈز مارکیٹ سے واپس منگوا لیے۔ دو پہیوں والا سیلف بیلسنگ اسکوٹر نوجوانوں میں خاصا مقبول ہے اوریورپ کی سڑکوں پر رواں دواں نظر آتے ہیں۔ hover board-3   اب تک ہوور بورڈز کی بیٹریوں کو آگ لگنے کے ننانوے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ ادھر انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے مسافروں کے لیے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ دوران سفر ہوور بورڈز اپنے ساتھ جہاز میں نہیں رکھ سکیں گے۔