Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکا اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے: عمران خان

امریکا اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے: عمران خان
January 3, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ امریکا جاہل اور ناشکرے ٹرمپ کے ذریعے ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ابتدا سے ہی امریکی اتحاد میں دہشتگردی کیخلاف نام نہاد جنگ کی مخالفت کی تھی لیکن اب 70 ہزارجانوں، 100 ارب ڈالرز کے ضیاع کے بعد حکومت بھی وہی کہہ رہی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ امریکا سے یہ سبق سیکھنے کی ضرورت ہے کہ محدود مفادات کیلئےدوسروں کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں۔