امریکا اور پاکستان کے درمیان دونوں ممالک میں مغوی بچوں سے متعلق معاہدہ طے پاگیا
اسلام آباد (92 نیوز) امریکا اور پاکستان کے درمیان تعاون میں بڑی پیش رفت آگئی، دونوں ممالک میں بچوں کے اغواء سے متعلق معاہدہ طے پا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے، پاکستان اور امریکا مغوی بچوں کی بازیابی میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے، کنونشن یکم اکتوبر 2020 سے امریکا اور پاکستان کے مابین نافذ العمل ہوگا۔