Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکا اور میکسیکو میں ایک ہی روز قتل کی 19 وارداتیں

امریکا اور میکسیکو میں ایک ہی روز قتل کی 19 وارداتیں
December 26, 2016

میکسیکو (ویب ڈیسک) امریکا اور میکسیکو میں فائرنگ اور قتل کی مختلف وارداتوں میں انیس افراد ہلاک ہو گئے۔ میکسیکو میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو قتل کر دیا گیا۔ امریکا میں ایک گھر سے چار لاشیں ملیں، نائٹ کلب میں بھی فائرنگ کردی گئی، ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو کی دو ریاستوں میں تیرہ افراد کوقتل کردیا گیا۔ ان میں سے ریاست گیریرو میں نامعلوم افراد نے سات افراد کو گھر میں گھس کر قتل کیا۔ مقتولین میں سے پانچ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ اُدھر میکسیکو کی ریاست میکوکین سے بھی چھ افراد کی سربریدہ لاشیں ملی ہیں۔

دوسری طرف امریکی ریاست شمالی کیرولینا کی کاؤنٹی ولسن میں ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں چارافراد زندگی کی بازی ہار گئے جن میں دوخواتین اور دومرد شامل ہیں۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

اس پرامن علاقے میں ایسا واقعہ حیران کن ہے۔ اُدھرامریکی شہر نیویارک کے ایک نائٹ کلب میں معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص نے اندھادھند فائرنگ کر دی جس سے ہرطرف بھگدڑ مچ گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دوافراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں سے پانچ کی حالت نازک ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں نائٹ کلب کا مالک بھی شامل تھا۔