Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکا اور برطانیہ کے بعد آسٹریلیا میں بھی سکولوں کو دھمکی آمیز فون کالز موصول

امریکا اور برطانیہ کے بعد آسٹریلیا میں بھی سکولوں کو دھمکی آمیز فون کالز موصول
January 29, 2016
سڈنی(ویب ڈیسک)امریکا اور برطانیہ کے بعد آسٹریلیا  میں بھی اسکولوں کو دھمکی آمیز فون کالز ملنے لگیں سڈنی اور میلبورن میں چھتیس سے زائد اسکول خالی کرا لئے گئے لیکن بھر تمام دھمکیاں افواہیں ثابت ہوئیں۔ تفصیلات کےمطابق تعلیمی ادارے دنیا بھر میں دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں اور تعلیمی اداروں کی سکیورٹی پر تشویش پائی جاتی ہے امریکا اور برطانیہ کے بعد آسٹریلیا میں بھی چار اسکولوں کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئیں اور کال کرنے والوں نے اسکولوں کو بم سے اڑانے کا بھیانک دعویٰ کیا۔ دھمکی آمیز کالز کے بعد آسٹریلوی پولیس نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا  اور سڈنی، میلبورن کے چھتیس اسکول خالی کروا کر بند کر دیئے ۔ مکمل تلاشی اور چھان بین کے بعد دھمکیاں افواہ ثابت ہوئیں  لیکن اس کے باوجود طلبہ اور والدین میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔