Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکا اور ایران قیام امن کیلئے جرات کا مظاہرہ کریں، فرانسیسی صدر

امریکا اور ایران قیام امن کیلئے جرات کا مظاہرہ کریں، فرانسیسی صدر
September 25, 2019
نیویارک (92 نیوز) فرانسیسی صدر عمانوئل میکخواں کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کو امن قائم کرنے کیلئے جرات کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ فرانسیسی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، ایران اور عالمی طاقتوں کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ختم کرنے کیلئے بات چیت کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا سعودی تیل تنصیبات پر حملے نے خطے کی صورت حال بدل دی ہے اور کسی غلط اندازے یا غلط ردعمل کی وجہ سے خطے میں سنگین تنازعے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا وہ تمام پا رٹیوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔