امریکا افغانستان میں انسانی امداد فراہم کرنے پر رضامند ہوگیا، سہیل شاہین
دوحہ (92 نیوز) طالبان کے سیاسی ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان میں انسانی امداد فراہم کرنے پررضامند ہوگیا ہے۔
دوحہ میں ہوئے مذاکرات کے اختتام پر طالبان کے سیاسی ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ دوحہ میں امریکا سے مذاکرات اچھے رہے۔ افغان وزیر خارجہ نے امریکا کو یقین دلایا کہ شدت پسندوں کو افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف حملے کیلئے استعمال نہیں کرنے دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دولت اسلامیہ (داعش) پر امریکا کی مدد کے بغیربھی قابو پاسکتے ہیں۔
ادھر اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ بات چیت اچھے ماحول اور پیشہ ورانہ طریقے سے ہوئی، طالبان کوان کے الفاظ نہیں اعمال سے پرکھا جائے گا۔