Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکا افغانستان میں استحکام کیلئے پاکستان کو اہم جز سمجھتا ہے ، ایلس ویلز

امریکا افغانستان میں استحکام کیلئے پاکستان کو اہم جز سمجھتا ہے ، ایلس ویلز
March 1, 2018

نیو یارک (92 نیوز) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا کہ امریکا افغانستان میں استحکام کیلئے پاکستان کو اہم جزو سمجھتا ہے ۔ حالیہ تعلقات کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اس تعلق کو ترک کر رہے ہیں ۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایلس ویلز نے کہا کہ امریکا دہشت گرد تنظیموں کے خلاف پاکستان کا ساتھی بننا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے کے ممالک کے ساتھ ہمیشہ تجارتی و مواصلاتی تعلقات برقرار رکھنے پر توجہ دیتا ہے اور پاکستان کو افغانستان میں استحکام کے حل کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل سمجھتا ہے ۔
ایلس ویلز نے کہا کہ جنوبی ایشیا کی حکمت عملی کا مقصد پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے ۔ اس کے علاوہ امریکا امن مذاکرات میں طالبان کی شرکت کےمعاملے کو آگے بڑھانے کا بھی خواہاں ہے ۔