Thursday, September 29, 2022

امریکا،خاتون نے 10منٹ میں 27برگر چٹ کردیئے

امریکا،خاتون نے 10منٹ میں 27برگر چٹ کردیئے
نیو یارک ( 92 نیوز )امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں نویں  سالانہ برگر اِیٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک سےتعلق رکھنے والے 14 پیٹو افراد نے حصہ لیا۔ مقابلہ کی فاتح امریکی خاتون مولی شائلر  قرارپائیں، جنہوں نے محض 10 منٹ میں  ستائس برگروں کا صفایا کر دیا۔ خاتون کو مقابلہ جیتنے پر 1500ڈالرکی انعامی رقم سے بھی نواز گیا۔