Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکا، کیپیٹل ہل پر حملے کے تین روز بعد بھی صورتحال معمول پر نہ آسکی

امریکا، کیپیٹل ہل پر حملے کے تین روز بعد بھی صورتحال معمول پر نہ آسکی
January 10, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی سیاست کے مرکز کیپیٹل ہل پر حملے کے تین روز بعد بھی صورتحال معمول پر نہ آسکی، نیشنل کوسٹ گارڈ نے پوزیشنز سنبھال رکھی ہیں جب کہ کرفیو بھی ابھی تک ختم نہیں ہوسکا۔

کیپیٹل ہل کے اطراف کی تمام سڑکیں بند کردی گئی ہیں پیدل چلنے والوں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی آچکی ہے جب کہ عمارت کے آگےرکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے وائرل ویڈیوز اور تصاویر کی مدد سے کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے والوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور مزید دو افراد کو حراست میں لیا گیاہے۔

دوسری جانب واشنگٹن ڈی سی کےشہریوں نے کشیدگی کےدوران ہلاک ہونےوالے پولیس افسرکو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔