Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا نے اپنے بوئنگ ٹرپل سیون طیاروں کو گراؤنڈ کردیا

امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا نے اپنے بوئنگ ٹرپل سیون طیاروں کو گراؤنڈ کردیا
February 23, 2021

نیویارک (92 نیوز) دوران پرواز انجن میں آتشزدگی، امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا نے اپنے بوئنگ ٹرپل سیون طیاروں کو گراؤنڈ کردیا۔

امریکی فضائی کمپنی کے مطابق 24طیاروں کو گراونڈ کیا گیا۔ جاپان نے بھی پریٹ اینڈ وٹنی چارہزارکے تمام بوئنگ طیاروں کی پروازیں معطل کردیں۔ اسی ساخت کے چھ طیارے جنوبی کوریا میں موجود تھے جنہیں بھی گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

بوئنگ کمپنی نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے اور تمام 69 بوئنگ طیاروں کی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں۔

ہفتے کو پرواز کے دوران ان کے ایک طیارے کا انجن فیل ہو گیا تھا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔