Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امرجیت سنگھ ... پاکستان رینجرز میں بھرتی ہونیوالا پہلا سکھ

امرجیت سنگھ ... پاکستان رینجرز میں بھرتی ہونیوالا پہلا سکھ
January 10, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان رینجرز میں بھرتی ہونے والا امرجیت سنگھ پہلا پاکستانی سکھ ہے جو واہگہ بارڈر پر پریڈ میں حصہ لے رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وطن کے تحفظ کے لیے جان بھی حاضر ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز میں بھرتی ہونے والے امرجیت سنگھ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پہلا پاکستانی سکھ ہے جو باب آزادی کی پریڈ کا حصہ بن رہا ہے۔ امر جیت سنگھ کا جوش وجذبہ اور خوشی قابل دید ہے۔ امرجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ اسے خوشی ہے کہ وہ بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب پاکستان رینجر کا حصہ بنا۔ باب آزادی کی پریڈ میں شامل ہونا اس کا ایک خواب تھا جو شرمندہ تعبیر ہو گیا۔ وطن کی محبت سے سرشار امرجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ مادر وطن پر جان قربان کرنا اس کے لیے ایک اعزاز ہو گا۔ امرجیت سنگھ کی یوں واہگہ بارڈر پر تعیناتی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو زندگی کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب برابری کی بنیاد پر تمام مواقع اور حقوق حاصل ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔