Saturday, July 27, 2024

امت مسلمہ کو متحد ہوکردشمنوں کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے:امام کعبہ

امت مسلمہ کو متحد ہوکردشمنوں کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے:امام کعبہ
April 27, 2015
اسلام آباد(92نیوز)امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں نمازِ مغرب کی امامت کرائی، کہتے ہیں کہ اُمت مسلمہ کو متحد ہو کر دشمنوں کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے، ورنہ بہت سے مشکلات پیدا ہوں گی۔ امام کعبہ شیخ خالد الغامدی خصوصی دعوت پر پارلیمنٹ ہاؤس کی کارروائی دیکھنے کے لئے پہنچے تو اسپیکر ایازصادق اورڈپٹی اسپیکرمرتضیٰ جاویدعباسی نے اُن کا والہانہ استقبال کیا۔ وفاقی وزرا اورارکانِ پارلیمنٹ بھی ان کے ساتھ تھے،امام کعبہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں نماز مغرب کی امامت بھی کرائی ۔ نماز مغرب  کے بعد امام کعبہ خالد الغامدی نے امتِ مسلمہ کی کامیابی اورپاکستانی کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کرائیں۔ اس موقع پراپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا،  تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں اور متحد ہو کر باطل قوتوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ آج اُمت مسلمہ کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے، وہ اسپیکر قومی اسمبلی کی دعوت پران کے شکرگزارہیں۔