امتیاز تاجور ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات
اسلام آباد(92نیوز)امتیاز تاجور کو ڈپٹی چیئرمین نیب لگا دیا گیاجو کہ بیوروکریسی میں انتہائی قابل تصورکئے جاتےہیں، وہ اپنے کیرئیر کے دوران مختلف اہم عہدوں پر تعینات رہے۔
تفصیلات کےمطابق امتیاز تاجور کو نیب میں ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے جو کہ بیوروکریسی میں انتہائی قابل افسروں میں شمار ہوتےہیں ۔
امتیاز تاجور اس سے قبل نادرا میں بطور چیئرمین خدمات سرانجام دیتے رہے تھےجبکہ ان کے دور میں نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی نے اہم پراجیکٹس مکمل کئے ،اس سے قبل وہ وفاقی سیکرٹری تعلیم کے طور پر بھی کام کرتے رہے۔
امتیاز تاجور کو وزارت داخلہ میں بھی بطور ایڈیشنل سیکرٹری ذمہ داریاں ادا کرنے کا موقع ملا ۔
واضح رہے کہ امتیاز تاجور ان 10افسروں میں شامل تھے جنہیں بہترین کارکردگی کی بنا پر گریڈ 22میں ترقی دی گئی۔