Saturday, July 27, 2024

امتحان میں ناکامی، دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی کی کوشش

امتحان میں ناکامی، دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی کی کوشش
April 19, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طالبعلم نے امتحان میں ناکام ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی کوشش کی تاہم ساتھیوں نے اسے بچا لیا۔ امتحان میں ناکامی کو طالبعلم نے دل پر لگا لیا۔ کم نمبر آنے پر دلبرداشتہ ہو گیا اور زندگی کے خاتمے کو تمام مسائل کا حل جان کر پانی کی ٹینکی پر چڑھ گیا۔ خودکشی کی کوشش کرنے والا شکیل کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں فورتھ ایئر کا طالبعلم ہے۔ شکیل کو اس کے ساتھیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچا لیا ہے۔ گارڈن ٹاؤن کا رہائشی شکیل مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کے تین بھائی اور دو بہنیں ہیں جبکہ یہ دو بار پہلے بھی امتحانات میں فیل ہو چکا ہے۔ بار بار ناکامی پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔