Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امتحانات سر پر آ گئے‘ پانچویں کے طلباءابھی تک رول نمبر سلپس سے محروم

امتحانات سر پر آ گئے‘ پانچویں کے طلباءابھی تک رول نمبر سلپس سے محروم
January 30, 2016
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد میں یکم فروری سے شروع ہونے والے پنجم کے بورڈ کے امتحانات کیلئے طلباءکو تاحال رولنمبر سلپس ہی جاری نہیں کی گئیں۔ سکولوں میں چھٹیوں کے باعث ہزاروں طلباءسلپس سے محروم ہونے پر پریشان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سکولوں میں چھٹیوں سے پنجم کے امتحانات دینے والے ہزاروں طلباءکا مستقبل داو پر لگ گیا۔ یکم فروری کو پہلا پرچہ ہے مگر طلباءتاحال رولنمبر سلپس سے ہی محروم ہیں جبکہ پریشان طلباءبورڈ دفاتر کا رخ کر رہے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے افسران سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امتحانات کی تیاریاں مکمل ہیں‘ بچوں کو سلپس دے دی جائیں گی۔ امتحانات میں تین دن باقی ہیں۔ ڈی او ایجوکیشن میں رولنمبر سلپ ڈیسک بھی بنایا گیا ہے مگر تاحال فعال ہی نہیں ہو سکا۔