لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکار امانت علی کی کئی سال بعد بالی وڈ کے سٹارز اپنے پرانے دوستوں کے ساتھ دبئی میں ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق جن میں بالی وڈ کے نامور میوزیک ڈائریکٹر سلیم مرچنٹ شیکھر روجیانی ،لیو ٹوین ،گلوکار پاپون،پاکستانی نامور گلوکار عابدہ پروین، فیصل کپاڈیہ سمیت دیگر شوبز شخصیات اس ملاقات میں موجود تھیں ۔
ذرائع کے مطابق امانت علی کا میوزک ڈائریکٹر سلیم مرچنٹ، شیکھر روجیانی اور لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین کے ساتھ نیا میوزک پروجیکٹ آرہا ہے جس کا انتظارمیوزک کی دنیا اور موسیقی کے دلدادہ افراد بے صبری سے کر رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ معروف گلوکار امانت علی بھارتی میوزک ڈائریکٹرز پروڈیوسرز کے ساتھ کافی عرصہ بعد کوئی میوزیک پروجیکٹ کر رہے ہیں۔ جبکہ وہ ان دنوں امریکہ اور کینیڈا میں منعقدہ میوزیکل کنسرٹ شوز میں حصہ لے رہے ہیں البتہ اب تک بے شمار میوزک ویڈیوز البم ریلیز کرچکے ہیں جو کہ ان کے یو ٹیوب چینل سمیت دیگر میوزک سائٹس پر موجود ہیں۔
ان کے مشہور گانوں میں ”بہت دن ہوگئے“تجھ سے ناراض“ خبر نہیں“یار من“اک ستم اور“سمیت دیگر سونگ شامل ہیں اس کے علاوہ فلموں ٹی وی ڈراموں کے او ایس ٹی گانوں کے ساتھ ساتھ امانت علی نوحہ خوانی اور بہت سی نعتیں بھی ریکارڈ کرواچکے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کے مشہور گلوکار امانت علی کا نام کسی تعرف کا محتاج نہیں وہ نہ صرف وطن عزیز میں بلکہ ملک سے باہر بھی اپنی خوبصورت گائیگی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں ۔
امانت علی کا تعلق فیصل آباد سے ہے جبکہ انہوں نے 2006 سے اپنی گائیکی کے سفر کا آغاز کیا۔
امانت علی نے پاکستان اور بھارتی فلموں میں بحیثیت پلے بیک سنگر کے کام کیا اور مداحوں کی جانب سے خوب داد حاصل کی۔