Thursday, May 2, 2024

امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد الطالب کا جی ایچ کیوکا دورہ،آرمی چیف سے ملاقات

امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد الطالب کا جی ایچ کیوکا دورہ،آرمی چیف سے ملاقات
March 12, 2018

راولپنڈی ( 92 نیوز) امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد الطالب منے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اورآرجی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان کا مسلم دنیا میں کلیدی کردار ہے،پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

آرمی چیف سے جنوبی افریقہ کے آرمی چیف  لیفٹیننٹ جنرل لنڈیلا یام اور پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ائیر چیف مارشل سہیل امان  کی آرمی چیف سے الوداعی ملاقات  تھی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ائیر چیف کی کمان میں پاک فضائیہ کے دہشتگردی کیخلاف لازوال کردار کی تعریف کی۔