امام کعبہ نے بادشاہی مسجد لاہور میں نماز مغرب کی امامت کرائی

لاہور (92 نیوز) امام کعبہ شیخ عبداللہ عوام الجہنی نے بادشاہی مسجد لاہور میں نماز مغرب کی امامت کرائی۔
امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے نمازعصر کی امامت مرکز اہل حدیث کی جامع مسجد میں کرائی۔ انہوں نے مغرب کی نماز بادشاہی مسجد میں پڑھائی، اُن کی اقامت کی سعادت شہریوں کی بڑی تعداد نے حاصل کی۔
امام کعبہ نے نمازعشائ کی امامت جامعہ اشرفیہ میں کرائی۔ شہری نماز کی سعادت کے لئے جوق درجوق پہنچے۔
لاہور میں نمازوں کی ادائیگی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت اقدامات گئے گئے تھے ۔ امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی بدھ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد سعودی عرب واپس روانہ ہو جائیں گے۔