Wednesday, December 6, 2023

امام کعبہ لاہور ائیرپورٹ سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئے ‏

امام کعبہ لاہور ائیرپورٹ سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئے ‏
April 17, 2019

لاہور ( 92 نیوز) امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے وطن واپسی کے لئے روانہ ہو گئے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور ائیرپورٹ پر امام کعبہ کو رخصت کیاجبکہ پاکستان آمد پر امام کعبہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے الوداعی کلمات میں امام ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی سے کہا کہ آپ کی آمد ہمارے لئے باعث خیر و برکت ہے، آپ کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی نے سردار عثمان بزدار سے کہا کہ میں پاکستان سے محبتیں اور خوشگوار یادیں لے کر جا رہا ہوں، پاکستان کے عوام نے بہت عزت و احترام اور پیار دیا ہے۔