Wednesday, December 7, 2022

  امام کعبہ شیخ خالد الغامدی سات روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئے

   امام کعبہ شیخ خالد الغامدی سات روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئے
لاہور(92نیوز)امام کعبہ شیخ خالد الغامدی اپنے سات روزہ دورہ پر سخت سکیورٹٰی میں لاہور پہنچ گئے ۔ معزز مہمان گرامی اپنے دورہ کے دوران یہاں کل جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرینگے۔ مہمان خصوصی کی آمد پر سکیورٹٰی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ واضح رہے کہ امام کعبہ حکومت پاکستا ن کی دعوت پر سات روزہ دورہ پر پاکستان آئے ہیں