Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امام حسین علیہ السلام کی یاد میں ملک بھر میں نویں محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کا اہتمام

امام حسین علیہ السلام کی یاد میں ملک بھر میں نویں محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کا اہتمام
August 18, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) امام حسین علیہ السلام اور انکے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں نویں محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

لاہور، پشاور، اسلام آباد میں مرکزی جلوس برآمد ہوئے۔ اس حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔ پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے جوان بھی تعینات ہیں۔

اسلام آباد میں نویں محرم کا مرکزی جلوس اثنا عشری سے برآمد ہو گا۔ جلوس اپنے ‏‏روایتی راستون سے ہوا ہوا جی سکس امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس سے قبل مجلس عزا ہو گی۔ لال کوارٹر چوک میں ‏نماز ظہرین ادا کی جائیگی۔ ون ٹو سٹاپ پر لنگر حسینی کا ‏اہتمام کیا جائیگا۔ نماز مغربین ‏سکول سٹاپ جی سکس میں ادا کی جائیگی۔ نیو آبپارہ کے قریب ہوتا ہوا جلوس میلوڈی ‏روڈ شہدا چوک سے پولی کلینک چوک ‏تک آئیگا ‏۔ سروس روڈ سے ہوتا ہوا جلوس عزا رات ‏‏11 بجے کے قریب امام بارگاہ اثناء ‏عشری میں اختتام پذیر ہوگا ‏۔ امام بارگاہ کو ‏جانیوالے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ جلوس کے تمام راستوں کو قناتین اور ‏خاردار تاریں لگا کر سیل کیا گیا ہے۔ جلوس میں داخل ہونے کیلئے 8 واک تھرو گیٹس ‏لگائے گئے ہیں۔

‏پولیس کی بھاری نفری جلوس کے راستوں پر تعینات ہے۔ جلوس کے ‏راستے میں آنیوالی بلند عمارتوں پر شارپ شوٹر تعینات ‏کیے گئے ہیں۔ بم ڈسپوزل ‏سکواڈ کا عملہ جلوس کے تمام راستوں کی چیکنگ کریگا۔