Tuesday, April 30, 2024

امام حسین اور انکے ساتھیوں کی ثابت قدمی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ، عارف علوی

امام حسین اور انکے ساتھیوں کی ثابت قدمی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ، عارف علوی
September 21, 2018
اسلام اباد (92 نیوز)  یوم عاشور پر اپنے پیغامات میں صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امام حسین اور انکے ساتھیوں کی ثابت قدمی اور استقامت ہمارے لیے مشعل راہ  ہے۔ صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ واقعہ کربلا اعلیٰ مقاصد کے لیے ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے۔ دہشتگردی، انتہاپسندی، عدم برداشت کے خاتمے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا امام حسین ؓ نے ثابت کیا باطل جب بھی حق سے ٹکرایا ہے نیست ونابود ہوا۔ ایثار اور قربانی وقت کی ضرورت ، اسی میں سب کی بقاء ہے ۔ حق کے حصول کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے ۔