Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اماراتی ایئرلائن کے مسافر طیارے کو دوران لینڈنگ آگ لگ گئی  ،مسافر محفوظ

اماراتی ایئرلائن کے مسافر طیارے کو دوران لینڈنگ آگ لگ گئی  ،مسافر محفوظ
August 3, 2016
    دبئی(ویب ڈیسک)دبئی ائیر پورٹ پر  بھارت  سے  آنے والے   مسافر  طیارے میں   آگ  لگ  گئی جہاز میں  275 افراد سوار تھے جنہیں  بحفاظت  نکال لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق امارات ایئر لائنز کا مسافر طیارہ دبئی ایئرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران حادثے کا شکارہو گیا طیارہ بھارتی ریاست کیرالہ سے آرہا تھا ۔ مسافر طیارے پر دو سو پچھہترمسافر سوار تھے۔  طیارے سے اٹھتے ہوئے دھوئیں کو دور دور تک دیکھا گیا۔  حادثے کے بعد دبئی ایئر پورٹ  سے روانہ ہونے  والی  تمام پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں جبکہ مسافروں کو فوری طور پر ریسکیو کرنے کے لیے امدادی ٹیمیں  جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔ انتظامیہ کی جانب سے  فوری  اقدامات سے آگ پر  جلد قابوپالیا گیا تاہم طیارے میں آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ۔