Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیگزینڈر لوکاشنکو پانچویں بار بیلاروس کے صدر منتخب ہو گئے

الیگزینڈر لوکاشنکو پانچویں بار بیلاروس کے صدر منتخب ہو گئے
October 12, 2015
منسک (ویب ڈیسک) بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو بھاری اکثریت سے پانچویں بار ملک کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ان کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ لوکو شنکو کو تراسی اعشاریہ چار نو فیصد ووٹ ملے۔ تفصیلات کے مطابق بیلا روس کے الیکشن کمیشن نے چالیس لاکھ ووٹروں کیلئے چھ ہزار ایک سو پولنگ سٹیشن قائم کئے تھے جن میں چار امیدوار موجودہ صدر لوکا شنکو، تاتانیہ کروتکی ووچ، لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی کے سرگئی گیدوکیوچ‘ پیٹریاٹک پارٹی کے نکولائی اولاخو وچ حصہ لے رہے تھے۔ پولنگ کا عمل انتہائی پرامن رہا۔ ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر انتخابی کمیشن کے صدر نے لوکا شنکو کی جیت کا اعلان کیا۔ تاتانیہ کروتکو ووچ چار اعشاریہ چار دو فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔ 900 عالمی مبصرین نے انتخابی عمل کا جائزہ لیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔