Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنانے پر وزیراعظم کی شبلی فراز اور ان کی ٹیم کو مبارکباد

الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنانے پر وزیراعظم کی شبلی فراز اور ان کی ٹیم کو مبارکباد
August 8, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنانے پر وزیراعظم عمران خان نے شبلی فراز اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی بنائی پاکستانی ساختہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا معائنہ کیا۔ ایسا لگتا ہے کہ آخر کار ہم پاکستان میں ایسے انتخابات کروا سکیں گے جہاں تمام امیدواروں کو نتائج کو قبول ہوں گے۔

وزیراعظم نے شبلی فراز اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم عمران خان نے اولمپک دوڑ کی ویڈیو بھی ٹویٹ کر دی۔ ویڈیو میں ریس کی ابتدا میں گرنے والی خاتون ایتھلیٹ کو ریس جیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے نوجوانوں سے اپنے پیغام میں کہا میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کے نوجوان ریس دیکھیں اور سبق سیکھیں،  اس ویڈیو میں وہ سبق ہے جو کھیلوں نے مجھے سکھایا، آپ تب ہارتے ہیں جب آپ ہار مانتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کورونا کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی کو دنیا نے سراہا ہے۔ اللہ پاک کی رحمت کے باعث کورونا کی شدت کے باوجود پاکستانی محفوظ رہے۔ کورونا کے خلاف حکمت عملی بنانے پر این سی او سی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔