Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی فراہمی، وزارت سائنس ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا

الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی فراہمی، وزارت سائنس ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا
December 11, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی فراہمی کے معاملے پر وزارت سائنس ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی خصوصیات مانگ لیں۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے دیئے گئے جواب کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو ای وی ایم مشینیں فراہم کی جائینگی تاہم مشینوں کی برقت فراہمی کیلئے الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کا ٹائم فریم اور خریداری سمیت دیگر امور کے لئے فوکل پرسن فراہم کرے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ای وی ایم کے استعمال کے لئے الیکشن کمیشن کی مکمل معاونت اور تعاون کیلئے تیار ہے۔

وزارت سائسنس و ٹیکنالوجی نے اپنے جواب میں17 اگست اور 15 نومبر کو دیے گئے ای وی ایم مشینوں کے ڈیموز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن بتائے کونسی مشین درکار ہے تاکہ اس کی پروڈکشن کا کہا جائے۔ آرٹیکل 220 کے تحت ای وی ایمز کی پروڈکشن کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ نے دینی ہے۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے وزارت سائنس سے ٹیکنالوجی سے 3900 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں مانگی تھیں۔