Tuesday, October 4, 2022

الیکشن 2018 کی گہماگہمی عروج پر، مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کہاں؟

الیکشن 2018 کی گہماگہمی عروج پر، مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کہاں؟
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن دو ہزار اٹھارہ کی گہما گہمی عروج پر ہے لیکن مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کہاں ہے؟ دوران اقتدار بڑے بڑے جلسے کرنے والی ن لیگ حکومت چھوڑنے کے بعد ایک بھی بڑا جلسہ نہ کر سکی، کیا ن لیگ کے جلسے حکومتی مشینری کی وجہ سے تھے؟ عوام کے ذہنوں میں سوالات جنم لینے لگے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ساتھ ہی ان کی انتخابی مہم بھی غائب ہو گئی۔ اقتدار میں تھے تو بڑے بڑے جلسے ہوتے تھے لیکن اقتدار جانے کے بعد جلسوں کا سلسلہ بھی رک گیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جلسوں میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں لیکن مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کہاں ہے؟ عوام عوامی عدالتوں سے فیصلے مانگنے اور ترقیاتی کاموں کے دعوے کرنے والی قیادت کی تلاش میں ہیں۔