Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

الیکشن 2018 کی انتخابی مہم پر کتنا خرچ آیا ، زرداری ، شہباز اور عمران نے حساب دیدیا

الیکشن 2018 کی انتخابی مہم پر کتنا خرچ آیا ، زرداری ، شہباز اور عمران نے حساب دیدیا
August 4, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن 2018 کی  انتخابی مہم پرکس کس نے کتنے خرچ کئے  ، کتنے کی فلیکسز لگائیں  اور کتنے انتخابی دفاتر پر خرچ کئے  سب کچھ سامنے آ گیا۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے جمع کرائے گئے گوشواروں کے مطابق اُنہوں  نے 31 لاکھ 22 ہزار 15 روپے خرچ کر ڈالے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی  حلقہ این اے 131 میں ہونے والے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرا دیں  ، تفصیلات کے مطابق عمران خا ن نے 9 لاکھ 97 ہزار 350 روپے کے اخراجات کئے ۔ صدر ن لیگ شہباز شریف کی جانب سے جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق این اے 132 میں  شہبازشریف نے 19 لاکھ 34 ہزار 447 روپے خرچ کیے۔ رانا ثنا اللہ نے  این اے 106 میں الیکشن مہم میں 32 لاکھ 25 ہزار روپے خرچ کیے   ،  رانا ثناء اللہ نے اخراجات کی تفصیل ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو جمع کروا دیں۔ کراچی میں انتخابی اخراجات جمع کرانے کے آخری روز پی پی رہنما فریال تالپور نے بھی  گوشوارے جمع کرا دیئے  ،تاہم سندھ سے قومی و صوبائی اسمبلی کے چالیس سے زائد اُمیدوار اخراجات کی تفصیل  جمع کرانے میں ناکام رہے ۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے لئے چالیس لاکھ  اور صوبائی اسمبلی کے لئے بیس لاکھ اخراجات کی حد مقرر کی تھی۔